Thursday, September 25, 2025
Digital Rights Monitor
  • DRM Exclusive
    • News
    • Court Updates
    • Features
    • Comment
    • Campaigns
      • #PrivacyHumSabKe
    • Vodcasts
  • In Media
    • News
    • OP-EDs
  • Editorial
  • Gender & Tech
    • SheConnects
  • Trends Monitor
  • Infographics
  • Resources
    • Laws and Policies
    • Research
    • International Frameworks
  • DRM Advocacy
    • Exclusives
    • Featured
    • Publications
    • Statements
No Result
View All Result
Digital Rights Monitor
  • DRM Exclusive
    • News
    • Court Updates
    • Features
    • Comment
    • Campaigns
      • #PrivacyHumSabKe
    • Vodcasts
  • In Media
    • News
    • OP-EDs
  • Editorial
  • Gender & Tech
    • SheConnects
  • Trends Monitor
  • Infographics
  • Resources
    • Laws and Policies
    • Research
    • International Frameworks
  • DRM Advocacy
    • Exclusives
    • Featured
    • Publications
    • Statements
No Result
View All Result
Digital Rights Monitor
No Result
View All Result

in Court Updates, DRM Exclusive

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف آئی اے کو تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایس اوپیز پر اعتماد میں لینے کا حکم

DRMby DRM
September 27, 2021
Supreme Court Seeks Reports on Journalists’ Harassment Petition

English translation of the story here.

ایف آئی اے دیگر ممالک کے ڈریکونین قوانین کے حوالے نہ دے ، رائے کی آزادی اور حق تقریر کا تحفظ لازمی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

انسداد الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) اور بالخصوص سیکشن 26 کے تحت ایف آئی اے کب اپنا اختیار استعمال کرے گی ، اس معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو نئے تیار کئے جا رہے ایس اوپیز پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) سمیت تمام  اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر 2نومبر تک ایس او پیز کو حتمی شکل دینے کی مہلت دے دی ہے ۔ عدالت نے ساتھ یہ بھی واضح کر دیا  کہ سوشل میڈیا اب صرف صحافیوں تک ہی محدود نہیں، اسٹیک ہولڈرز میں رائے عامہ ہموار کرنےوالے دیگر افراد بھی ہیں جن میں سے کئی ایسے طبقات کی نمائندگی کرتے ہیں جن کی پہلے کوئی آواز نہیں تھی ۔

پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چئیرمین پیمرا ابصار عالم اور صحافی بلال غوری کو ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹسز کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی ۔ حکومت اور ایف آئی اے کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل قاسم ودودعدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے استفسار کیاکہ بتائیں ایف آئی اے کے بنائے گئے ایس او پیز پر کیوں عمل نہیں ہو رہا؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مختلف ممالک میں سخت قوانین موجود ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جہاں پر ڈریکونین لاز ہیں وہاں ایسے قوانین استعمال ہوتے ہیں جو آپ ہمیں بتا رہے ہیں، قانون کی یہ شقیں جنہوں نے بنائی تھیں انہوں نے تو خود انہیں استعمال کرنا چھوڑ دیا،شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ عدالت کی ذمہ داری ہے۔ ایف آئی اے پیکا ایکٹ کو چھوڑ کر کبھی پاکستان پینل کوڈ پر چلی جاتی ہے ۔ نفرت انگیز تقاریر روزانہ سوشل میڈیا پر چل رہی ہوتی ہیں لیکن ایک آدمی بھی اس پر نہیں پکڑا گیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نفرت انگیز تقریر ہوتی کیا ہے اس کی تعریف کرنا بہت مشکل ہے اس پر عدالت نے قراردیا کہ نفرت انگیز تقریر کی ایک یونیورسل تعریف موجود ہے ۔ کسی کو مشتعل کر کے مذہبی جذبات کو ابھارنا دنیا بھر میں ہیٹ سپیچ یا نفرت انگیز تقریرکہلاتا ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو 2نومبر تک پیکا کے تحت اختیارات کے استعمال سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر ایس اوپیز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ایسا تاثر نہیں جانا چاہئے کہ آپ لوگ کسی کو ٹارگٹ کر رہے ہیں،اگر یہ تاثر ختم نہ ہوا تو عدالت کا اپنا فیصلہ دیناپڑے گا۔سوشل میڈیا صرف صحافیوں کے استعمال تک محدود نہیں، جن کی معاشرے میں کوئی آواز نہیں ہوتی وہ بھی سوشل میڈیا کا خود استعمال کرتے ہیں،وہ جو بات کر رہے ہیں اگر غلط بھی ہو تو ان کی بات سننی تو چاہئے۔یہ بہت مثبت چیز ہے اگرتمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر لی جائے۔ آئندہ سماعت سے قبل پراسیس مکمل کر کے آگاہ کریں تاکہ عدالت اس کی روشنی میں فیصلہ جاری کرے۔ کیس کی مزید سماعت 2نومبر کو ہو گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس سے پہلے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو بھی سوشل میڈیا رولز 2020میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ترمیم کی ہدایت کر رکھی ہے
Tags: FIAFreedom of ExpressionIslamabad High CourtPECAsocial media rules
Previous Post

Islamabad High Court Orders FIA to Take Stakeholders Into Confidence on SOPs

Next Post

Media Matters for Democracy concerned at ‘Removal and Blocking of Unlawful Online Content Rules 2020’; urges the government to be cognisant of fundamental rights

Share on FacebookShare on Twitter
NCCIA charges three YouTubers for promoting illegal gambling apps

NCCIA charges three YouTubers for promoting illegal gambling apps

September 25, 2025
Shaza Fatima says 5G rollout ‘months away’ despite internet disruptions

Shaza Fatima says 5G rollout ‘months away’ despite internet disruptions

September 24, 2025
Karachi man sentenced for 6 years for making a fake profile of a woman, uploading objectionable content after she rejected his proposal

Karachi man sentenced for 6 years for making a fake profile of a woman, uploading objectionable content after she rejected his proposal

September 23, 2025
No Content Available

Next Post
Media Matters for Democracy concerned at ‘Removal and Blocking of Unlawful Online Content Rules 2020’; urges the government to be cognisant of fundamental rights

Media Matters for Democracy concerned at ‘Removal and Blocking of Unlawful Online Content Rules 2020’; urges the government to be cognisant of fundamental rights

About Digital Rights Monitor

This website reports on digital rights and internet governance issues in Pakistan and collates related resources and publications. The site is a part of Media Matters for Democracy’s Report Digital Rights initiative that aims to improve reporting on digital rights issues through engagement with media outlets and journalists.

About Media Matters for Democracy

Media Matters for Democracy is a Pakistan based not-for-profit geared towards independent journalism and media and digital rights advocacy. Founded by a group of journalists, MMfD works for innovation in media and journalism through the use of technology, research, and advocacy on media and internet related issues. MMfD works to ensure that expression and information rights and freedoms are protected in Pakistan.

Follow Us on Twitter

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • DRM Exclusive
    • News
    • Court Updates
    • Features
    • Comment
    • Campaigns
      • #PrivacyHumSabKe
    • Vodcasts
  • In Media
    • News
    • OP-EDs
  • Editorial
  • Gender & Tech
    • SheConnects
  • Trends Monitor
  • Infographics
  • Resources
    • Laws and Policies
    • Research
    • International Frameworks
  • DRM Advocacy
    • Exclusives
    • Featured
    • Publications
    • Statements