Monday, September 15, 2025
Digital Rights Monitor
  • DRM Exclusive
    • News
    • Court Updates
    • Features
    • Comment
    • Campaigns
      • #PrivacyHumSabKe
    • Vodcasts
  • In Media
    • News
    • OP-EDs
  • Editorial
  • Gender & Tech
    • SheConnects
  • Trends Monitor
  • Infographics
  • Resources
    • Laws and Policies
    • Research
    • International Frameworks
  • DRM Advocacy
    • Exclusives
    • Featured
    • Publications
    • Statements
No Result
View All Result
Digital Rights Monitor
  • DRM Exclusive
    • News
    • Court Updates
    • Features
    • Comment
    • Campaigns
      • #PrivacyHumSabKe
    • Vodcasts
  • In Media
    • News
    • OP-EDs
  • Editorial
  • Gender & Tech
    • SheConnects
  • Trends Monitor
  • Infographics
  • Resources
    • Laws and Policies
    • Research
    • International Frameworks
  • DRM Advocacy
    • Exclusives
    • Featured
    • Publications
    • Statements
No Result
View All Result
Digital Rights Monitor
No Result
View All Result

in DRM Exclusive, News

انٹرنیٹ کی فراہمی پر سینٹ قائمہ کمیٹی کا اجلاس

Muhammad Arslanby Muhammad Arslan
July 6, 2020

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا خصوصی اجلاس سینٹر روبینہ خالد کی سربراہی میں 3 جولائی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جہاں پسماندہ اور دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے طلبا کو آن لائن کلاسسز اور انٹرنیٹ کے درپیش مسائل کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیا۔

کمیٹی چیئر پرسن روبینہ خالد نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، وزارت تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ طلباء کے مسائل کے حل کے لیے جامع حکمت عملی بنائیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ غریب طلباء کی سہولت کے لئے فون اور لیپ ٹاپ پر ڈیوٹی کم کی جائے تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ۔

اس موقعہ پر سینٹر شہزاد وسیم نے طلباء کے مسائل کے حل کے لئے سیٹزن ڈیجیٹل کونیکٹوٹی ہاٹ سپاٹ بنانے کی تجویز دی تاکہ دور دراز علاقوں میں عام لوگوں کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تک رسائی بنائی جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل پاکستان کے لئے کیے گئے اقدامات کو مزید توسیع دیتے ہوئے عام آدمی تک سمارٹ فونز اور ڈیجیٹل آلات کی فراہمی آسان بنانا ہو گی۔

سینٹر کلثوم پروین نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد کی حد تک آن لائن کلاسسز کا اجراء ٹھیک ہے لیکن بلوچستان جیسے صوبے میں اس کی منطق سمجھ سے باہر ہے جہاں ایک تو انٹرنیٹ ہی نہیں اور دوسرا غربت اتنی ہے کہ لوگ انٹرنیٹ افورڈ ہی نہیں کر سکتے۔

سینٹر تاج محمد آفریدی نے فاٹا میں انٹرنیٹ کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کمیٹی کو بتایا کہ وہ تمام سسٹم ہونے کے باوجود انٹرنیٹ فراہم نہیں کیا جا رہا ۔ چیئرمین پی ٹی اے نے فاٹا کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے چند علاقوں میں ڈیٹا سروس بند ہے۔ ان کے مطابق فاٹا میں فکسڈ انٹرنیٹ کے 9 ہزار کنکشن کام کر رہے تھے اور 4900مزید کنکشن جاری کئے گئے ہیں۔

۔ ایم ڈی ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نادیہ طاہر کے مطابق پاکستان کے 20 لاکھ یونیورسٹی طلباء میں سے پانچ لاکھ طلباء انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں۔ کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت نے وزارت تعلیم اور آئی ٹی کو یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ آئی ٹی سسٹم کو سستا کیا جائے اور ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ کے فروغ کے لیے کام جاری ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی ممبران کو آگاہ کیا کہ پاکستان کی 80فیصد آبادی کے لیے انٹرنیٹ موجود ہے جبکہ صرف 40 سے 45 فیصد آبادی یہ سہولت استعمال کر رہی ہے۔

یاد رہے پاکستان میں کرونا وبا کی وجہ سے آن لائن ایجوکیشن سسٹم پر عمل کیا جا رہا ہے اور انٹرنیٹ کے مسائل کو لیکر پاکستانی طلباء سراپا احتجاج ہیں۔

Tags: Accesscovid-19FATAInternet shutdownMinistry of Information Technology and TelecomOnline EducationPakistanPTA
Previous Post

PTA temporarily bans PUBG; opens decision for public feedback

Next Post

The Ones We’re Leaving Behind: How remote learning is accentuating inequalities at a provincial level

Share on FacebookShare on Twitter
PTA denies role in massive data leak, says 1,372 sites blocked

PTA denies role in massive data leak, says 1,372 sites blocked

September 11, 2025
Khyber Pakhtunkhwa police crack down on TikTokers for ‘promoting obscenity’

Khyber Pakhtunkhwa police crack down on TikTokers for ‘promoting obscenity’

September 11, 2025
Afghan refugee children at Girdi Jungle refugee camp. Photo credits: Ramna Saeed

Pakistan blocks SIMS of Afghan refugees after deportation deadline

September 9, 2025
No Content Available

Next Post

The Ones We’re Leaving Behind: How remote learning is accentuating inequalities at a provincial level

About Digital Rights Monitor

This website reports on digital rights and internet governance issues in Pakistan and collates related resources and publications. The site is a part of Media Matters for Democracy’s Report Digital Rights initiative that aims to improve reporting on digital rights issues through engagement with media outlets and journalists.

About Media Matters for Democracy

Media Matters for Democracy is a Pakistan based not-for-profit geared towards independent journalism and media and digital rights advocacy. Founded by a group of journalists, MMfD works for innovation in media and journalism through the use of technology, research, and advocacy on media and internet related issues. MMfD works to ensure that expression and information rights and freedoms are protected in Pakistan.

Follow Us on Twitter

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • DRM Exclusive
    • News
    • Court Updates
    • Features
    • Comment
    • Campaigns
      • #PrivacyHumSabKe
    • Vodcasts
  • In Media
    • News
    • OP-EDs
  • Editorial
  • Gender & Tech
    • SheConnects
  • Trends Monitor
  • Infographics
  • Resources
    • Laws and Policies
    • Research
    • International Frameworks
  • DRM Advocacy
    • Exclusives
    • Featured
    • Publications
    • Statements