Thursday, September 25, 2025
Digital Rights Monitor
  • DRM Exclusive
    • News
    • Court Updates
    • Features
    • Comment
    • Campaigns
      • #PrivacyHumSabKe
    • Vodcasts
  • In Media
    • News
    • OP-EDs
  • Editorial
  • Gender & Tech
    • SheConnects
  • Trends Monitor
  • Infographics
  • Resources
    • Laws and Policies
    • Research
    • International Frameworks
  • DRM Advocacy
    • Exclusives
    • Featured
    • Publications
    • Statements
No Result
View All Result
Digital Rights Monitor
  • DRM Exclusive
    • News
    • Court Updates
    • Features
    • Comment
    • Campaigns
      • #PrivacyHumSabKe
    • Vodcasts
  • In Media
    • News
    • OP-EDs
  • Editorial
  • Gender & Tech
    • SheConnects
  • Trends Monitor
  • Infographics
  • Resources
    • Laws and Policies
    • Research
    • International Frameworks
  • DRM Advocacy
    • Exclusives
    • Featured
    • Publications
    • Statements
No Result
View All Result
Digital Rights Monitor
No Result
View All Result

in Comment, DRM Exclusive

کیا گورنمنٹ سوشل میڈیا رولز پر واقعی سنجیدہ بحث کرے گی؟

Muhammad Arslanby Muhammad Arslan
February 19, 2020

کچھ دن پہلے حکومت پاکستان نے چپکے سے سوشل میڈیا کے متعلق نئے رولز کی وفاقی کابینہ سے منظوری لے لی اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ان کو گزٹ میں شامل کرنے کے لیے خط بھی لکھ دیا۔ ان رولز کو لیکر پاکستانی صحافی برادری اور ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ نے آواز بلند کی تو حکومتی نمائندوں نے ان کے تحفظات کو سنجیدہ لینے سے احتراز ہی برتا۔ لیکن جب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی نمائندہ تنظیم نے وزیراعظم پاکستان کو ان رولز کی سنگینی کے متعلق خط لکھا اور ان رولز کے نتیجے میں پاکستان سے اپنے کام کو سمیٹنے جیسے اقدامات کے متعلق آگاہ کیا تب حکومت پاکستان اپنے خواب غفلت سے جاگی اور ان مجوزہ رولز پر سارے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کنسلٹیشن کا اعلان کیا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا واقعی یہ حکومتی ڈسکشن سنجیدہ نوعیت کی ہوں گی اور کیا سٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت  نئے رولز بنانے کی طرف جائے گی؟


صحافی اور سوشل میڈیا ایکسپرٹ اس حکومتی اقدام کو محض ڈنگ ٹپاؤ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ اور ان کے خیال میں حکومت صرف وقتی طور پر دباؤ کو کم کرنے کے لیے ایک کنسلٹیشن پراسسں شروع کر رہی ہے اور وہ انہی رولز کو لاگو کرنے میں بہت زیادہ سنجیدہ ہے۔ اگر حکومت کو ان رولز پر کوئی سیرحاصل بحث کرنی ہوتی تو وہ اسں وقت بھی کر سکتی تھی جب وہ یہ رولز بنا رہی تھی۔ حالانکہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے متعلقہ وزارت کو یہ ہدایت کی تھی کہ ان رولز کو پہلے کمیٹی میں ڈسکسں کیا جائے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ان رولز کو ڈسکس کیے بغیر وفاقی کابینہ سے پاس کروا لیا۔

دوسری طرف حکومت یہ دعوا کر رہی ہے کہ سارے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت میں سنجیدہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ایک رہنما جو کہ پارٹی کے سوشل میڈیا ونگ کے کرتا دھرتاؤں میں شمار ہوتے ہیں کا کہنا ہے کہ حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت میں بہت سنجیدہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے منظور شدہ رولز ابھی لاگو نہیں ہوئے۔اور نہ ہی ان کو گزٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ حکومت تمام تجاویز کو کھلے دل و دماغ سے سنے گی اور سٹیک ہولدرز کو آن بورڈ لے کر رولز بنائے گی۔

کیا ایسا ہو گا؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جسں کا جواب آنے والے چند دنوں میں تو واضح ہو جائے گا۔ لیکن اگر آپ تھوڑا سا بھی  غور کریں تو آپ اس کا جواب ابھی بھی ڈھونڈ سکتے ہیں ۔ میڈیا سے حکومت اور وزیراعظم کی بڑھتی شکایات اور اپنے وزرا کو ٹی وی اور اخبار سے دور رہنے کے مشورے مستقبل کی نشاندہی کے لیے کافی ہیں۔ اسی میڈیا کے سہارے عمران خان اقتدار کی سیڑھی چڑھے ہیں اور اب یہی میڈیا ان کو برا لگتا ہے۔ اپوزیشن اور حکومت میں ترجیحات بدل ہی جاتی ہیں۔ اپوزیشن میں میڈیا کی آزادی موافق تھی، حکومت میں نہیں ہے۔ اسی طرح اپوزیشن میں سوشل میڈیا آزاد چاہیے ہوتا ہے لیکن حکومت میں ہوتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہوتی تنقید کا راستہ روکنا ضروری ہوتا ہے۔ اور اسں وقت حکومت اور ریاست کم از کم میڈیا اور سوشل میڈیا کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں۔اور اس پیج پر لکھا پڑھنا کوئی خاص مشکل نہیں بشرطیکہ آپ پڑھنا چاہتے ہوں۔

Tags: Citizens Protection (Against Online Harm) RulesFreedom of ExpressionFreedom of Expression in PakistanPakistansocial media
Previous Post

DRM Exclusive: ‘Citizen Protection (Against Online Harm) Rules 2020 will not be implemented’ – source close to PM

Next Post

Amidst digital crackdown, religious minorities strive to create safe spaces online

Share on FacebookShare on Twitter
NCCIA charges three YouTubers for promoting illegal gambling apps

NCCIA charges three YouTubers for promoting illegal gambling apps

September 25, 2025
Shaza Fatima says 5G rollout ‘months away’ despite internet disruptions

Shaza Fatima says 5G rollout ‘months away’ despite internet disruptions

September 24, 2025
Karachi man sentenced for 6 years for making a fake profile of a woman, uploading objectionable content after she rejected his proposal

Karachi man sentenced for 6 years for making a fake profile of a woman, uploading objectionable content after she rejected his proposal

September 23, 2025
No Content Available

Next Post

Amidst digital crackdown, religious minorities strive to create safe spaces online

About Digital Rights Monitor

This website reports on digital rights and internet governance issues in Pakistan and collates related resources and publications. The site is a part of Media Matters for Democracy’s Report Digital Rights initiative that aims to improve reporting on digital rights issues through engagement with media outlets and journalists.

About Media Matters for Democracy

Media Matters for Democracy is a Pakistan based not-for-profit geared towards independent journalism and media and digital rights advocacy. Founded by a group of journalists, MMfD works for innovation in media and journalism through the use of technology, research, and advocacy on media and internet related issues. MMfD works to ensure that expression and information rights and freedoms are protected in Pakistan.

Follow Us on Twitter

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • DRM Exclusive
    • News
    • Court Updates
    • Features
    • Comment
    • Campaigns
      • #PrivacyHumSabKe
    • Vodcasts
  • In Media
    • News
    • OP-EDs
  • Editorial
  • Gender & Tech
    • SheConnects
  • Trends Monitor
  • Infographics
  • Resources
    • Laws and Policies
    • Research
    • International Frameworks
  • DRM Advocacy
    • Exclusives
    • Featured
    • Publications
    • Statements