Monday, September 15, 2025
Digital Rights Monitor
  • DRM Exclusive
    • News
    • Court Updates
    • Features
    • Comment
    • Campaigns
      • #PrivacyHumSabKe
    • Vodcasts
  • In Media
    • News
    • OP-EDs
  • Editorial
  • Gender & Tech
    • SheConnects
  • Trends Monitor
  • Infographics
  • Resources
    • Laws and Policies
    • Research
    • International Frameworks
  • DRM Advocacy
    • Exclusives
    • Featured
    • Publications
    • Statements
No Result
View All Result
Digital Rights Monitor
  • DRM Exclusive
    • News
    • Court Updates
    • Features
    • Comment
    • Campaigns
      • #PrivacyHumSabKe
    • Vodcasts
  • In Media
    • News
    • OP-EDs
  • Editorial
  • Gender & Tech
    • SheConnects
  • Trends Monitor
  • Infographics
  • Resources
    • Laws and Policies
    • Research
    • International Frameworks
  • DRM Advocacy
    • Exclusives
    • Featured
    • Publications
    • Statements
No Result
View All Result
Digital Rights Monitor
No Result
View All Result

in DRM Exclusive, News

پاکستان تحریکِ انصاف کے برسر اقتدار آنے کے بعد میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی پر پابندی انتہا کو پہنچ گئی ہے: پی ایف یو جے

Muhammad Arslanby Muhammad Arslan
September 28, 2020

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے پاکستان میں اظہار رائے اور میڈیا پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی اس میڈیا دشمنی کی روش  کو ترک کرے۔  پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس کوئٹہ میں شہزادہ ذوالفقار کی صدارت میں منعقد ہوا۔

تین روزہ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں حکومت اور میڈیا مخالف طاقتوں  کی جانب سے آزادی اظہار اور میڈیا کے خلاف منظم کاروائیوں پر بات کی گئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ  غیر اعلانیہ سینسر شپ ،مالکان کو دھمکیوں و مالی مشکلات، اور صحافیوں کے اغوا جیسے حربے استعمال کر کے میڈیا کے لیے مسائل پیدا کئے جا رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں میں رکاوٹیں پیدا کی گئی جس کی وجہ سے میڈیا مالکان نے وسیع پیمانے پر ناصرف اپنے اداروں میں سے کارکنان کی چھانٹیاں کی بلکہ ملازمین کی تنخواہوں پر کٹوتی اور ادائیگیوں میں بھی تاخیر شروع کر دی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جب صحافی ان ناانصافیوں کے خلاف سڑکوں پر آئے تو ان کے ساتھ حکومت نے ناصرف آمرانہ سلوک کیا بلکہ حکومت نے میڈیا کے لیے مالی مشکلات کھڑی کرنے کے ساتھ ساتھ  میڈیا کی مائیکرو مینجمنٹ بھی شروع کر رکھی ہے جس کے لیے میڈیا ایڈوائس کے ساتھ ساتھ  معلوم اور نامعلوم ٹیلیفون کالز کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ اور ان حکومتی اقدامات سے جس قسم کی سینسر شپ اس دور میں دیکھنے میں آرہی ہے اس کی پاکستان کی تاریخ میں ڈکٹیٹر شپ کے ادوار میں بھی کوئی مثال نہیں ملتی۔

اعلامیہ کے مطابق ریاست پاکستان کی جانب سے آئین پاکستان کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزیاں معمول کی بات بن چکی ہیں ۔ اور اجلاس میں میڈیا کی اس بدحالی کی ساری ذمہ داری پاکستان تحریکِ انصاف حکومت پر ڈالی گئی ہے۔  فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت اپنی میڈیا مخالف روش کو ترک کرے اور میڈیا کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ بیٹھ کر معاملات پر بات چیت اور سمجھوتہ کرے۔ اور پی ٹی آئی اپنے منشور کے مطابق میڈیا کی آزادی کی ضمانت دے۔

اجلاس میں سوشل میڈیا کے متعلق قواعد وضوابط بنانے اور نئے قانون کے ذریعے اسے کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین صحافیوں کو آن لائن ہراساں کرنے کی بھی سخت مذمت کی گئی۔
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے جدو جہد جاری رکھی جائے گی۔

Tags: Access to informationMedia freedomPakistanPFUJViolence Against Women Journalists
Previous Post

TikTok sets up council to allay concerns over content control

Next Post

IDUAI 2020: How The Khyber Pakhtunkhwa RTI Commission Managed The Covid-19 Pandemic

Share on FacebookShare on Twitter
PTA denies role in massive data leak, says 1,372 sites blocked

PTA denies role in massive data leak, says 1,372 sites blocked

September 11, 2025
Khyber Pakhtunkhwa police crack down on TikTokers for ‘promoting obscenity’

Khyber Pakhtunkhwa police crack down on TikTokers for ‘promoting obscenity’

September 11, 2025
Afghan refugee children at Girdi Jungle refugee camp. Photo credits: Ramna Saeed

Pakistan blocks SIMS of Afghan refugees after deportation deadline

September 9, 2025
No Content Available

Next Post
unesco-iduai2020

IDUAI 2020: How The Khyber Pakhtunkhwa RTI Commission Managed The Covid-19 Pandemic

About Digital Rights Monitor

This website reports on digital rights and internet governance issues in Pakistan and collates related resources and publications. The site is a part of Media Matters for Democracy’s Report Digital Rights initiative that aims to improve reporting on digital rights issues through engagement with media outlets and journalists.

About Media Matters for Democracy

Media Matters for Democracy is a Pakistan based not-for-profit geared towards independent journalism and media and digital rights advocacy. Founded by a group of journalists, MMfD works for innovation in media and journalism through the use of technology, research, and advocacy on media and internet related issues. MMfD works to ensure that expression and information rights and freedoms are protected in Pakistan.

Follow Us on Twitter

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • DRM Exclusive
    • News
    • Court Updates
    • Features
    • Comment
    • Campaigns
      • #PrivacyHumSabKe
    • Vodcasts
  • In Media
    • News
    • OP-EDs
  • Editorial
  • Gender & Tech
    • SheConnects
  • Trends Monitor
  • Infographics
  • Resources
    • Laws and Policies
    • Research
    • International Frameworks
  • DRM Advocacy
    • Exclusives
    • Featured
    • Publications
    • Statements