December 7, 2019

واٹس ایپ کے نئے پرائیویسی فیچرز

واٹس ایپ گروپس نےخاندانوں، دوستوں اور ساتھی ورکروں کے آپسی رابطے میں بہت سہولت پیدا کر دی ہے۔ لیکن ساتھ ساتھ لوگ مختلف گروپس کا حصہ بننے یا نہ بننے کے فیصلے کو لیکر زیادہ کنڑول کے متلاشی رہتے ہیں۔


واٹس ایپ کی نئی سیٹنگز نے لوگوں کی یہ مشکل آسان کر دی ہے۔ اب لوگ خود فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کون ان کو کسی گروپ کا حصہ بنا سکتا ہے اور کون نہیں۔

آئیے ہم آپ کو ان نئی سیٹنگز کو استعمال کرنے کا طریقہ سمجھاتے ہیں۔

سب سے پہلے آپ واٹس ایپ کی “سیٹنگز” میں جائیں اکاؤنٹس پر کلک کریں۔

اکاؤنٹس میں پرائیویسی پر کلک کریں۔

پھر آپ گروپس پر کلک کریں۔

اور یہاں دی گئی تین آپشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں ۔

مائی کنٹاکٹس کا مطلب ہے کہ آپ کو صرف وہ لوگ واٹس ایپ گروپس میں شامل کر سکیں گے جو آپ کی کانٹاکٹ لسٹ میں موجود ہیں۔ جبکہ مائی کانٹاکٹ اکسپٹ آپ کو اور زیادہ کنڑول دیتا ہے کہ آپ کی کانٹاکٹ لسٹ میں سے بھی کون سے لوگ آپ کو گروپس میں شامل کر سکتے ہیں۔

وہ لوگ جو آپ کو ڈائریکٹ گروپس میں شامل نہیں کر سکتے آپ کو پرائیویٹ چیٹ کے ذریعے کسی گروپ میں شمولیت کی دعوت دے سکتے ہیں۔ اس صورت میں آپ کو تین دن کے اندر یہ دعوت قبول کرنا ہو گی ورنہ یہ خود بخود ختم ہو جائے گی۔

واٹس ایپ کے ان نئے فیچرز سے اسے استعمال کرنے والوں کے پاس اس بات کازیادہ کنڑول آ گیا ہے کہ وہ کن گروپس کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور کن کا نہیں ۔

واٹس ایپ کے یہ نئے فیچرز 11 نومبر سے واٹس ایپ کے جدید ورژن پر موجود ہیں۔

Written by

Muhammad Arslan is a journalist and a team member of Media Matters for Democracy. He writes regularly on issues related to media freedom, regulation, and digital rights.

No comments

leave a comment