
واٹس ایپ نے اپنے ضابطہء اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کے اکاونٹس کو مکمل بند کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔
ز چائنا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کچھ واٹس ایپ صارفین کے اکاوءنٹس کی مکمل بندش کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

پاکستان میں بھی ایک ایسا کیس ڈی آر ایم کے علم میں آیا ہے جہاں واٹس ایپ کے ایک صارف کا اکاوءنٹ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ڈی آر ایم کے پاس موجود ای میلز کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نے یہ کہہ کر اکاوءنٹ بحال کر نے سے انکار کر دیا کہ اس اکاوءنٹ سے متعلق ان کے پاس بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد اس صارف کے اکاوءنٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور شکایات کنندگان کی پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ ان شکایات کی نوعیت بتانے سے بھی قاثر ہیں۔

واضح رہے کہ مختلف اخباری اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ نے ایسے صارفین پر پابندی عائد کرنے کا آغاز کردیا ہے جو مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہوں یا پھر ان کے واٹس ایپ کے نام مشکوک اور بدنیتی پر مبنی ہوں۔