September 17, 2019

سینیٹر رحمان ملک کا ٹوئٹر اکائونٹ بند کرنے کی درخواست مسترد

Image courtesy: The News on Sunday

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن میں بات کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے انکشاف کیا کہ انڈیا نے ان کے خلاف ٹوئٹر کو شکایت درج کرائی ہے کہ ان کا ذاتی ٹوئٹرا کائونٹ بند کر دیا جائے۔

لیکن ٹوئٹر نے انڈیا کی درخواست مسترد کر دی ہے۔کمیٹی میٹنگ میں بات کرتےرحمان ملک کا کہنا تھاکہ کشمیر میں انڈیا کی سفاکیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر انڈیا نے ٹوئٹر کو ان کا اکاوٗنٹ بند کرنے کی درخواست کی ۔

شمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر انڈین حکومت متعدد پاکستانیوں کے اکاونٹ بند کرنے کی درخواست کر چکی ہے۔ چند روز پہلے ٹوئٹر نے انڈین حکومت کی پا کستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی کا ٹوئٹر اکاوٗنٹ بند کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی ۔

دوسری طرف پاکستان نے ٹوئٹر کے ساتھ دو سو پاکستانی اکاوئنٹس کی ایک لسٹ بھی شیئر کی تھی جن کو کشمیر میں انڈیا کے مظالم کو اجاگر کرنے کی پاداش میں ٹوئٹر کی طرف سے بند کر دیا گیا تھا۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشمیر کو لےکر جاری حالیہ کشیدگی سوشل میڈیا، خاص طور پر ٹوئٹر پر بھی محسوس کی جا رہی ہے۔

Written by

Muhammad is a journalist and a team member of Media Matters for Democracy. He writes regularly on issues related to media freedom, regulation, and digital rights.

No comments

leave a comment