February 23, 2020

زونگ، جاز کو فائیو جی پر پی ٹی اے کے نوٹسسز

January 22, 2020

زونگ اور جاز آج کل ٹی وی چینلز پر اپنے فائیو جی ٹیسٹنگ کے اشتہار زوروشور سے چلا رہے ہیں لیکن چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل ر عامر عظیم باجوہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انکشاف کیا ہے کہ زونگ اور جاز کو فائیو جی کی صرف ٹیسٹنگ کی اجازت دی لیکن دونوں نے اشہتاری پالیسی میں رولز کی خلاف ورزی کی اور اس پر دونوں کمپنیوں کو شو کاز نوٹس دیئے گئےہیں۔

عامر عظیم باجوہ کے مطابق فائیو جی کے ٹیسٹ کے لئے پی ٹی اے نے اشہتاری پالیسی دی تھی، جس کی دونوں کمپنیوں نے خلاف ورزی کی ہے۔ یاد رہے پی ٹی اے ایسی ہی ایک خلاف ورزی پر زونگ کو پہلے بھی نوٹس جاری کر چکا ہے۔

Written by

Muhammad Arslan is a journalist and a team member of Media Matters for Democracy. He writes regularly on issues related to media freedom, regulation, and digital rights.

No comments

leave a comment