July 7, 2020

ایف ٓائی اے سائبر کرائم میں چار سو سات نئی بھرتیاں

January 22, 2020

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سائیبر کراٰئم ونگ وقار چوہان نے سوشل میڈیا پروپیگنڈا کےخلاف شکایت اور ادارے کے کام پر بریفنگ پر دیتے ہوئے نیشنل اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بتایا کہ ایف ائی اے کے سائبر کرائم پر 15 شکایات رپورٹنگ سینٹرز ہیں اور چار سو سات آسامیوں پر بھرتیاں کرلی گئی ہیں۔ وقار چوہان نے کمیٹی کو ٓاگاہ کیا کہ تمام نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کی تربیت شروع کردی ہے۔ اور نئے لوگوں میں سائبر کے ماہرین اور کمپیوٹر سائنس و الیکٹرانک انجینئرز شامل ہیں۔ کمیٹی ارکان کو بریفننگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کا کہنا تھا کہ حکومت، بالخصوص وزیر اعظم ،سائبر کرائم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور وزیر اعظم کی ہدایت پر ہیومن ریسورس اور آلات کے لئے پی سی ون تیار کرلیا ہے۔


شکایات کے ازالے کے حوالے سے کمیٹی ارکان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ٹائم فریم پر فریم ورک بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق متاثرہ شخص خود شکایت کنندہ بن سکتا ہے کوئی ادارہ نہیں اور اگر کسی ادارے کو شکایت کرنا ہوتو وہ کسی نمائندہ کو مقرر کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شکایات آن لائن یا تحریری دونوں طرح سے کی جاسکتی ہیں۔

Written by

Muhammad Arslan is a journalist and a team member of Media Matters for Democracy. He writes regularly on issues related to media freedom, regulation, and digital rights.

No comments

leave a comment